اوور سیز پاکستانیز کے حقوق کیلئے ٹھو س اقدامات کئے جائیں گے،عاطف افتخار چیمہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:52

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) چیئر پرسن اوور سیز پاکستانیز کمیٹی گوجر انوالہ عاطف افتخار چیمہ اوراایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر ذیشان حنیف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیز کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ٹھو س اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کیسز کو کمیٹی کی سطح پر حل کرنے سے قبل فریقین کو پورا موقع دیا جا رہا ہے تا کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور اصل حقداران تک حق پہنچایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ زیر التواء اور اوور سیز کمیشن پنجاب کی طرف سے واپس بھیجے گئے کیسزاور سائلین و فریقین کو اجلاس میں طلب کیا گیا اور ان سے کیسز سے متعلق کی گئی کاروائی اور پیش رفت سمیت ان کے دلائل بھی سنے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں