بھتہ خوری کے خاتمہ کے لئے موثر اقداما ت عمل میں لائے جا رہے ہیں،سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ

جمعرات 19 ستمبر 2019 20:52

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے حکم سے ضلع بھر میں بھتہ خوری کے خاتمہ کے لئے موثر اقداما ت عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔ سی پی او کی ہدایت پر ایس پی سٹی اعجازرشید کے حکم سے ڈی ایس پی ماڈل ٹاون سرکل میاں توصیف کی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ ماڈل ٹائون انسپکٹر اقبال اوجلہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھتہ خوروں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے گاڑیوں سے بھتہ وصول کرنے والے نفیس عرف نفیسو بٹ گروہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں نفیس عرف نفیسو بٹ ،جمشید ولد جاوید ،محمد جمیل ،پرویز اقبال ،سرور بٹ ،مہروزبٹ اورندیم اقبال شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں گزشتہ دنوں سے بھتہ وصولی کی کافی شکایات موصول ہو رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

سی پی او کی ہدایات کے روشنی میں اور ڈرائیوروں کی شکایات کے پیش نظر ایس ایچ اوماڈل ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔

ملزمان پبلک ٹرانسپورٹ اور لوکل گاڑیوں سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کر رہے تھے ۔ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف پبلک ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصول کرتے تھے۔ ملزما ن اسلحہ کے زور پر ٹرانسپوٹروں سے بھتہ لیتے تھیاور انکار کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے۔اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے۔جسے ہر صورت پورا کریں گے ضلع بھر سے بھتہ مافیا کا ہر صورت خاتمہ کریں گے۔اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او ماڈل ٹائون اقبال اوجلہ اور انکی ٹیم کو شاباش ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں