گوجرانوالہ، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی فائرنگ کی ویڈیوکا ملزم گرفتار، مقدمہ درج

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:06

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میںایک شخص ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نظر آیا اس ضمن میں ریسکیو 15یا تھانہ میں کوئی اطلاع نہیں تھی، ویڈیو کے تناظر میں سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس پی صدروسیم ڈار کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جن کی زیر نگرانی تتلے عالی پو لیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ اس نے اپنے د وستوں کو متاثر کرنے کے لئے فائرنگ کی اورویڈیوبناکرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ، تاہم ملزم کے قبضہ سے ناجائز پسٹل بر آمد کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں