گوجرانوالہ، پولیس ملکی دفاع کے لئے اپنا کردار ادار کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، سی پی او

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:06

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر گوجرنوالہ ڈاکٹر معین مسعود نے کہا ہے کہ عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف دیا جا رہا ہے ۔ موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر پولیس بھی ملکی دفاع کے لئے اپنا کردار ادار کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کوبروئے کار لاتے ہو ئے کرائم کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

سی پی او نے کہا کہ کرائم کنٹرول کے حوالے سے ٹیم ورک کو ترجیح دی جائے اورناانصافی ، اقرباء پروری اور کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ بائیو میٹرک کے ذریعے پولیس ملازمین کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ تمام پولیس ملازمین کو اپنے پورے مہینے کی ڈیوٹیوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی پتہ ہو گا کہ اُن کی رسٹ /چھٹیاں کب اور کتنی ہیں۔

(جاری ہے)

سی پی او نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں اسی طرح بہتر حکمت عملی سے عوام الناس اور پولیس افسران و جوانوں کے مابین دوریاں ختم ہو رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تھانہ سول لائن میں ریکریشن روم اور بائیو میٹرک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود ، ڈی ایس پی سرکل سیٹلائٹ ٹاون احسان اللہ،ایس ایچ او سول لائن ودیگران بھی موجود تھے ۔آخر میں سی پی او نے کہا کہخدمت خلق کا راستہ فلاح و نجات ، راحت و مسرت ، ذہنی و قلبی سکون اور منزل عرفان تک پہنچنے کا راستہ ہے۔ پولیس افسر ان اپنا روایتی رویہ تبدیل کریں،آنے والے سائلین کو تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی نظر آنی چاہیے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں