گوجرانوالہ، اسلام احترام انسانیت اور امن و سلامتی کا علمبردار ہے، مولانا محمد اکبر

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:07

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ خطبہ حجتہ الوداع کو اقوام متحدہ کے چارٹر کا حصہ بنانے سے دنیا میں امن قائم ہوگا،اسلام احترام انسانیت اور امن و سلامتی کا علمبردار ہے،حضور نبی اکرم نے ایسا نظام متعارف کرایا جس نے انسانیت کو معراج تک پہنچایا،تاجدار کائنات معاشرتی اور عالمی انقلاب کے بانی ہیں،اسلام کے نام پر حاصل کردہ وطن عزیز کا مستقبل نظام مصطفیٰ کے نفاذ سے محفوظ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد عدیل عارف مہر،حافظ محمد رفیق قادری،علامہ محمد عمر صدیقی،قاری غلام سرور حیدری،مفتی محمد حسیب قادری اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں