رحیم یار خان میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کی قبرکشائی کرکے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرکے نمونے اکٹھے کرلئے گئے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:18

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) رحیم یار خان میں پولیس تشدد سے ہلاک ہونے والے صلاح الدین کی قبرکشائی کرکے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرکے نمونے اکٹھے کرلئے گئے۔اکیس روز قبل گورالی کے ذہنی معذور صلاح الدین نامی نوجوان کو اے ٹی ایم مشین توڑنے کے الزام میں رحیم یار خان پولیس نے حراست میں لیکر جرم قبول کرکے باوجودبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ گیا ۔

جس کے بعد پولیس نے اُسکے لواحقین کو اطلاع کئے بغیرپوسٹ مارٹم کرواکے صلاح الدین کی موت کو طبعی قرار دینے کی کوشش لیکن میڈیا پر خبر یں نشر ہونے کے بعد صلاح الدین کے والد محمد افضال نے پہلے رحیم یار خان میں ہونے والے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے۔

(جاری ہے)

صلاح الدین کی قبرکشائی کرکے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے درخواست دائرکی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان نے ٰ صلاح الدین کی دوبارہ قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کے احکامات جاری کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیاتھا۔

گذشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کامونکی محمد عارف کی نگرانی میں قبرکشائی کی گئی ۔اورمیڈیکل بورڈ صلاح الدین کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ لے گیا۔اور میڈیکل بورڈ جس میں سرجن میڈیکولیگل پنجاب ڈاکٹر ظفر،ایم ایس میو ہسپتال لاہور طاہر خلیل،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور ڈاکٹر فرحت سلطانہ،سربراہ فرانزک ڈیپارٹمنٹ اور میو ہسپتال کے تین سینئر ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کرکے صلاح الدین کی نعش سے نمونے لیکر لیبارٹری بھیج دیئے ہیں۔بعدازاں شام چھ بجے صلاح الدین کی نعش کو دوبارہ آبائی قبرستان میں دفنا دیا گیا ۔ ۔۔۔۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں