حکومت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہی,میاں محمد ارقم خان

پیر 23 ستمبر 2019 18:57

گو جر ا نو ا لہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) حکومت کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی ترک کر دے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق ایم پی اے ٹکٹ ہو لڈر حلقہ پی پی 55میاں محمد ارقم خان ،سنیئر رہنما میاں محمد عاصم خان نے نو شہرہ روڈ پر کارکنوں کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، معیشت کی بہتری کیلئے کیے جانے والے اقدامات خوش آئند ہیں اور ان اقدامات کے ثمرات جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں شامل جماعتیں ماضی میں اقتدار کا حصہ رہی ہیں لیکن اس ملک کے عوام کو غربت، احساس محرومی اور کرپشن کے سوا کچھ نہ ملا، ملک کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں عمران خان کی شکل میں ایک ایسا رہنما ملا جو سیاست، اقتدار کو بنیاد بنا کر نہ تو ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کرے گا اور نہ ہی لوٹی ہوئی دولت سے فیکٹریاں، ملیں، کارخانے لگا کر عوام سے کھلواڑ کرے گا۔۔۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں