رحمانیہ پھاٹک پرسیلفی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ، دوسرا زخمی

منگل 1 اکتوبر 2019 22:53

گوجرانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) رحمانیہ پھاٹک پرسیلفی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ، دوسرا زخمی ہوگیا۔ علاقے رحمانیہ پھاٹک پر سیلفی لیتے ہوئے دو دوست ٹرین کی زد میں آگئے، ایک جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے کی شناخت 32 سالہ زعیم جبکہ زخمی کی 19 سالہ مبین کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی نوجوان کوطبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھرمیں سیلفی لیتے ہوئے متعدد اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ بھارت دنیا بھر میں سیلفی لینے کے دوران ہلاکت کے واقعات میں سرفہرست ہے ، بھارت کے بعد بالترتیب روس، امریکا اور پاکستان شامل ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں