گوجرانوالہ۔مولانا بشیر احمد نوشاہیؒ کی مذہبی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا،سجادہ نشین صاحبزادہ محمد اعجاز طاہر

بدھ 2 اکتوبر 2019 22:12

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2019ء) سجادہ نشین صاحبزادہ محمد اعجاز طاہر نے کہا ہے کہ مولانا بشیر احمد نوشاہیؒ کی مذہبی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔آپ درویش صفت عالم دین تھے۔جنکی زندگی سادگی اور عاجزی سے عبارت تھی ۔ ان کا صوفیانہ مقام و مرتبہ بہت بلند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا بشیر احمد نوشاہیؒ کے 23 ویں سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات میں صدارتی خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے مولانا بشیر نوشاہیؒ کی زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے آپ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ایک جرات مند خطیب اور صوفیانہ صفات کی حامل روحانی شخصیت کے مالک تھے۔ تقریب سے پیر سید سوہنا ماہی چشتی ‘اولاد نوشہ پیر عتیق الرحمن نوشاہی ‘پیر فخر عالم نقشبندی ‘علامہ عبدالغفار سیالوی ‘مفتی غلام مرتضی ساقی ‘پیر حسین اقبال مظہری ‘فیض رسول فیضان ‘رضا المصطفیٰ نوشاہی ‘تنویر طاہر گولڑوی ‘ڈاکٹر ضیاء بشیر ‘علامہ ظفر اقبال مصطفائی ‘پروفیسر سعید مصطفوی ‘صاحبزادہ حماد رضا نے خطاب کیا۔ زائرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے عرس پاک میں شرکت کی ۔ ختم پاک دعائے خیر اور لنگر پر تقریبات کا اختتام ہوا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں