گوجرانوالہ۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے‘میاں طارق محمود

جمعرات 3 اکتوبر 2019 21:10

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق ایم این اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے‘ہمارا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے کہ پاکستان کی عوام کوصحت جیسی سہولیات مفت فراہم کی جائیں جسکی بدولت آج انصاف صحت کارڈ تقسیم کیے جارہے ہیں‘پہلے مرحلے میں قلعہ دیدارسنگھ وگردونواح کے 14ہزار مستحقین میں صحت کارڈ تقسیم کیے گئے‘ان خیالا ت کااظہا انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدارسنگھ میںصحت سہولت پروگرام کے تحت صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے دوران خطاب کیا۔

اس موقع پرایس ایم او ڈاکٹر مقصود ظفر مان‘ ممبر امن کمیٹی ورہنما تحریک انصاف مرزا محمد یوسف‘محمود الحسن ککے زئی‘شیخ محمد یعقوب بہلولیہ‘میاں محمد منشاء‘عمانوئیل مسیح‘حافظ عامر اعوان‘ابوذر خان‘انجینئر عثمان ناصر گجرودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمرن خان ملک میں خوشحالی چاہتے ہیں پاکستان کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں ہو نصاف صحت کرڈ سے ایک فیملی کے افراد 7لاکھ 20ہزار روپے تک اپنا مفت علاج کرا سکیں گے۔آخر میں صحت سہولت پروگرام کے تحت قائم آفس کا بھی افتتاح کیا گیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں