گوجرانوالہ۔پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری مسلمانوں کیلئے کٹ مرنے کو تیارہے،چوہدری شفقت ندیم گورائیہ

جمعرات 3 اکتوبر 2019 21:10

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) مودی کے تمام اندازے غلط ثابت ہونگے کیونکہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری مسلمانوں کیلئے کٹ مرنے کو تیارہے حالات کے پیش نظر نظریہ پاکستان موومنٹ کاپرزور مطالبہ ہے کہ تعلیمی اداروں میںفوجی تربیت دوبارہ شروع کی جائے اور اس کی ابتداء آٹھویں کلاس سے ہی کر دی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری شفقت ندیم گورائیہ نے پیپلز کالونی میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرحافظ انس ظہیر،مولانا حجاج اللہ صمدانی،حافظ شفیق الرحمان ،سعید بھٹی،ظہیر الدین بابر اور میاں شبیر وقار نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ایک متفقہ قرار داد کیلئے مطالبہ کیا گیا کہ سول ڈیفنس کی تنظیم نوکرکے اسے یونین کونسل کی سطح تک بڑھایا جائے تاکہ شہریوں کو ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تربیت دی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں