گوجرانوالہ۔سائیلان کے ساتھ شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کی داد رسی کی جائے،سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ

جمعرات 3 اکتوبر 2019 21:10

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2019ء) سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے گزشتہ روزتھانہ باغبانپورہ گوجرانوالہ کا ملاحظہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائیلان کے ساتھ شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کی داد رسی کی جائے۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے قتل، ڈکیتی اور رہزنی کے مقدمات کو حقائق پر یکسو کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے سنگین مقدمات کی پراگرس ملاحظہ کر تے ہوئے تفتیشی افسران کوہدایت کی کہ محدود وقت میںچالان عدالت مجاز میں بجھوائے جائیں تا کہ ملزمان کو سزا دلوائی جا سکے۔بعد ازاں انہوں نے تھانہ باغبانپورہ کی پولیس نفری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کے ساتھ ڈیوٹی کی جائے اور حالات کے پیش نظر گشت اور ناکہ بندی کی حکمت عملی میں تبدیلی لائی جائے ۔

(جاری ہے)

شر پسند عناصر کی سرکوبی اور عوام الناس کی جان و مال اور عزت وآبرو کی حفاظت کے لیے پولیس کے تمام ممکنہ وسائل کو برؤئے کا ر لایا جائے ۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ انسپکٹر محمد سلیم کو احکامات جاری کرتے ہوے کہا کہ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے اور انہیں گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے۔انہوں نے کہا کہ قابل اور بہادر پولیس افسران کو انعامات دئیے جائیں گے ۔جب کہ سست رو افسران اور جوانوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں