اے سی کامونکے کا پیٹرول پمپس، مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون، جرمانے عائد

ہفتہ 5 اکتوبر 2019 19:26

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر (کامونکے )شاہد عباس جوتہ کا پٹرولیم مصنوعات پر صارفین سے زائد وصولی کرنے والے پیٹرول پمپس اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون،60ہزار روپے کے جرمانے عائد ۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر (کامونکے )نے مہنگائی کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے پیٹرول پمپس اور مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے متعدد دووکانداروں کو 60ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کی جائیں گی ۔ انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان اور دوکانداروں کو تنبیہہ جاری کی کہ صرف جائز منافع کے بدلے میں شہریوں کو اشیائے خوردونوش فراہم کریں بصورت دیگر ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خود ساختی مہنگائی کو قابو میں رکھنے کے لیے کاروائیوںکا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں