گوجرانوالہ۔گیپکو ریجن بھر میں 10اکتوبر کے دن کو ’سیفٹی ڈے‘ کے طور پر منایا جائے گا

منگل 8 اکتوبر 2019 18:39

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو کے احکامات کی روشنی میںگیپکو ریجن بھر میں 10اکتوبر (بروز جمعرات) کے دن کو ’سیفٹی ڈے‘ کے طور پر منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ریجن بھر میں سرکلز کی سطح پر 10اکتوبر کو صبح10بجے سیفٹی سیمینار ز کا انعقاد کیا جائے گا جس میںدوران ڈیوٹی اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران گیپکو لائن سٹاف کی ضائع ہونے والے قیمتی جانوں اور پبلک سیفٹی کے حوالے سے خصوصی لیکچرز دیئے جائیں گے۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو کی ہدایات کے مطابق گیپکو کے تمام آپریشن، کنسٹرکشن، جی ایس او، جی ایس ای اور ایم اینڈ ٹی سرکلز کے ایس ایز ، ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز اپنے سمیت اپنے اپنے دفاترز کے ملازمین کی شرکت کو یقینی بنائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچائو کیلئے تمام کارکنان میں ذاتی حفاظت کا شعور بیدار کیا جاسکے اور ان کو پیش آمدہ حادثات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں