گوجرانوالہ۔محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں

منگل 8 اکتوبر 2019 18:39

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں کرتے ہوئے مختلف محکماجات کے افسر ان سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس میں بلڈنگ انسپکٹر ز اورپٹواری سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تین اشتہاریوں اور رنگے ہاتھوں دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے محکمہ انہار کے ملازم شامل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب، محمد گوہر نفیس کی خصو صی ہدایات پر، محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ریجن بھر میں اشتہاری ملزمان، ترقیاتی سکیموں ،غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری اراضی پر لینڈ قبضہ مافیا ناجائزقابضین کے خلاف کاروائیوں میں تیزی کر دی گئی ہے۔ضلع گوجرانوالہ میں بغیر نقشہ منظور ی، این او سی اور غیر قانونی تعمیرات کروانے اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے میں ملوث، ملزم ذوالقرنین بلڈنگ انسپکٹر، نندی پور ٹاؤن گوجرانوالہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ نمبر 18/25تھانہ گوجرانوالہ درج تھا۔ جبکہ ضلع گوجرانوالہ میں علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی بروقت کاروائی کر تے ہوئے ، رنگے ہاتھوں 10ہزار روپے رشوت لیتے، ملزم محمد نعیم، محکمہ ایریگیشن کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ نمبر 19/20تھانہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ درج کر لیا گیا۔ ضلع گوجرانوالہ میں ہی عرصہ دراز سے روپوش اشتہاری ملزمان عارف حسین اور احمد کلرک پنجاب سیکریٹریٹ ایجوکیشن کو گرفتار کر لیا گیا۔

اشتہاری ملزمان مقدمہ نمبر 13/132سبز منڈی تھانہ میں بوگس آرڈر اسکینڈل میں ملوث اور گرفتاری کے ڈر سے روپوش تھے۔ دوسری جانب ضلع گجرات میں سال 2010کے مقدمہ میں ملوث روپوش اشتہاری ملزم محمد اشرف کو فیروزوالہ ضلع لاہور سے سراغ لگانے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔ملزم 13ہزار بوگس اسلحہ لائسنس اسکینڈل میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے میں ملوث اور مطلوب تھا۔

جبکہ ضلع گجرات میں ایک اور اہم کاروائی کرتے ہوئے،محکمہ مال کے پٹواری، ملزم مظہر اقبال کو اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتیہوئے، لینڈ قبضہ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے، بیش قیمت وراثتی رقبہ تعدادی 6کنال واقع موضع ٹانڈہ گجرات کو بوگس انتقال کے ذریعے منتقل کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ذوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ، عبدالقدیر اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات ،فضل سرا پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیموں نے بروقت کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاریوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں