گوجرانوالہ۔گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اقتصادی،صنعتی لحاظ سے ضلع کیلئے ایک متحرک اور اہم فورم ہے،کمشنر

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:01

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) کمشنر گوجرانوالہ وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اقتصادی اور صنعتی لحاظ سے گوجرانوالہ ضلع کیلئے ایک متحرک اور اہم فورم ہے ۔موجودہ رجیم اپنی بہتر کارکردگی سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں میں اور میری پوری ٹیم بزنس کمیونٹی وشہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں ہروقت موجود ہیں۔

انہوں کہا کہ اس شہر کی تعمیر و ترقی اور صفائی کے حوالے سے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ چیمبر نے ناجائز تجاویزات،تشہیری بورڈز کی تنصیب،ماحولیاتی آلودگی،شہر میںٹریفک کے مسائل ،کنگی والا پل کی خستہ حالی ،نکاسی آب،سمال انڈسٹریل زون ،پراپرٹی ریٹ کے شیڈول،شہر میں صفائی کی صورتحال ،پیری اربن سٹکچر پلان پر نظر ثانی ،کمرشل و لائسنز فیس ،سول ہسپتال میں گجائش،بلڈنگ کے نقشہ ،گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک،طلباء طالبات کو تعلیمی سہولیات،غلہ منڈی کی منتقلی،شہر میں قبرستان کیلئے جگہ کی کمی،پراپرٹی ریٹ کے شیڈول وغیرہ جیسے مسائل کی طرف گوجرانوالہ چیمبر نے نشاندہی کروائی ہے ان کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے سپیشل اکنامک زون کے حوالے سے کہا کہ یہ زون گوجرانوالہ کیلئے ناگزیر ہے میں چاہوں گا کہ اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی جائے۔تاکہ باہمی مشاورت سے اس پر مثبت کام کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا ۔جبکہ اجلاس کی صدارت چیمبر کے صدرمیاں عمر سلیم نے کی ۔

جبکہ اجلاس میں ،سینئر نائب صدر عرفان سہیل ،نائب صدر محمد اصغربٹ،اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدور رانا شہزاد حفیظ،ضیاء اللہ عرفانی،محمد عاصم انیس ،بابو امتیاز حسین،کاشف اے عزیز،ملک امین ناز ،محمد انور اسلم کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔قبل ازیں گوجرانوالہ چیمبر کے صدر میاں عمرسلیم نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے گوجرانوالہ کی صنعتی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوںنے کمشنر گوجرانوالہ کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ شہر و بزنس کمیونٹی کی بہتری کیلئے جو اقدامات اٹھائے گی گوجرانوالہ چیمبر ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔اس موقع پر مختلف سوالات کئے گئے جن کو فرداً فرداً کمشنر گوجرانوالہ نے جواب دیئے اور ان مسائل کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں