محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہنیکروڑوں کی سرکاری اراضی واگزار کروا لی

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:36

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی لینڈ قبضہ مافیا و ناجائز قابضین کیخلاف بڑی کاروائی، 75 کروڑسے زائد مالیت کی سرکاری اراضی رقبہ تعدادی 282کنال واقع علی پور چٹھہ اور دیگر مضافات سے عرصہ دراز ناجائزقابضین سے واگزار کروا لیا گیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ذوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ، عبدالقدیر نے عرصہ دراز سے سرکاری اراضی پر قابضین کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے موضع علی پور چٹھہ وزیرآباد، موضع جرار، دھرنڈیاں، سردار پور سہگل، نور پور، لوہیانوالہ، اجان چک، اولکھ، سید نگر، حضرت کیلانوالہ،کوٹ نواں اور رکھ پاولی میں واقع سرکاری اراضی جو کہ سابقہ متروکہ صوبائی حکومت کی ملکیت تھی، ناجائز قابضین سے واگزار کرواکر محکمہ مال کے حوالے کردی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ واگزار کی گئی بیش قیمت اراضی گورنمنٹ شیڈول کے مطابق قیمت دو لاکھ تک فی مرلہ بنتی ہے۔ جس پر متعلقہ محکمہ کے افسران و اہلکاران کی ملی بھگت سے ناجائز قابضین نے عرصہ داراز سے قبضہ کیا ہوا تھا۔ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کرپٹ عناصر کے خلاف، محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب انکوائری شروع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ جن کے کردار کا تعین کر کے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں