گوجرانوالہ، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں جدید فزیوتھراپی علاج پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:38

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں جدید فزیوتھراپی علاج پر تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی،جس کی صدارت ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ نے کی جبکہ ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر گلزار اور فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر عدیل الرحمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں فزیو تھراپسٹ میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر رضوان حیدر اور فزیو تھراپسٹ سوشل سیکیورٹی ہسپتال ڈاکٹر اختر ہنجرا نے ڈاکٹرز کو لیکچرز دئیے اور فزیو تھراپی کے متعلق آگہی دی۔

اس دوران ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ نے تقریب کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔ ورکشاپ میں انچارج شعبہ فزیو تھراپی ڈاکٹر عدیل الرحمن نے جدید دور میں فزیو تھراپی کے طریقہ علاج پر ٹریننگ دی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں