گوجرانوالہ،انٹرنیشنل محفل حسن قرات کا انعقاد کل (جمعہ) ہوگا

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:38

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام عظیم الشان انٹرنیشنل محفل حسن قرات کل (جمعہ) دن11 بجے درگاہ ابوالبیان ماڈل ٹائون میں انعقاد پذیر ہوگی،جس کی صدارت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کرینگے، جس میں دنیا بھر کے نامور قرا حضرات جن میں فضیلت الشیخ مہدی نجاتی اسماعیل (مصر) ، فضیلت الشیخ گندوم نژاد طوسی (ایران)، فضیلت الشیخ محمد عبدالحافظ الدرنکی (مصر)، قاری سید صداقت علی شاہ، قاری خادم بلال مجددی تشریف لا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں