عالمی یوم ذہنی معذوراں کے سلسلہ میں ریلی کا انعقاد

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:38

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) عالمی یوم ذہنی معذوراں کے سلسلہ میں مینٹل ہیلتھ سلوشن پنجاب پولیس و دیگر محکموں کے تعاون سے ریلی نکالی گئی ریلی میں سپیشل ایجوکیشن ،محکمہ سماجی بہبود نے بھی خصوصی تعاون کیا ذہنی معذور افراد کے عالمی دن کی ریلی سول ہسپتال روڈ سے شروع ہوکر منیر چوک جاکر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے مہمان خصوصی ایس ایس پی رینج کرائم عبدالقیوم گوندل تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن طارق نذیر ، جمشید شبیر ، محمد فاروق ملک ، رانا محمد مشتاق خاں ،نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سمیت سول سوسائٹی اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ذہنی معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی صحت بھی جسمانی صحت کی طرح اہم ہے ہمیں معاشرہ میں ذہنی معذور افراد کا خصوصی خیال رکھنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں