ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ کا سیالکوٹ کی تحصیل ڈ سکہ کا دورہ

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:38

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی کا سیالکوٹ کی تحصیل ڈ سکہ کا دورہ ۔اس موقع پر تھانہ سٹی ڈسکہ کی نئی تزئین شدہ عمارت اور پولیس خدمت مرکزڈسکہ کا افتتاح کیا جبکہ ملزمان سے برآمد شدہ دورانِ واردات شہریوں سے لوٹے گئے لاکھوں روپے نقدی، طلاعی زیورات، موٹرسائیکل وغیرہ مدعیان کے حوالے کئے۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈسکہ کے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈسکہ میں نئے قائم کردہ جدید ترین پولیس خدمت مرکز اور تھانہ سٹی کی نئی تزئین شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔ پولیس خدمت مرکز ڈسکہ میں عوام الناس کو ان کی دہلیز پر پولیس سے متعلقہ 14 سروسز ایک ہی چھت کے نیچے بہترین ماحول میں فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں آر پی او صاحب نے دوران واردات شہریوں سے لوٹے ہوئے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، موٹر سائکلیں اور نقدی اصل مالکان کے حوالے کی جبکہ اندھے قتل، اغواء، ڈکیتی اور رابری جیسے سنگین اور پچیدہ مقدمات ٹریس کرنے پر پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال اورعزت کاتحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس کی اچھی کارکردگی سے عوا م میں احساس تحفظ پیدا ہوتا ہے۔ عوام کے اس اعتماد پر پورا اترنے کے لیے پولیس کے تمام ونگ شب و روز کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں