گو جرانوالہ میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ ، ایک شخص گرفتار ، انٹر نیٹ دوائسز سمیت دیگر آلات اور سمیں قبضے میں لے لی گئیں

جمعہ 11 اکتوبر 2019 13:31

گو جرانوالہ میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ ، ایک شخص گرفتار ، انٹر نیٹ دوائسز سمیت دیگر آلات اور سمیں قبضے میں لے لی گئیں
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2019ء) گرے ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) کے ساتھ مل کر گوجر انوالامیں کامیاب چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

یہ چھاپہ سیٹلائیٹ ٹاؤن گوجرانوالہ مارا گیا جس میں 5 غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج ، ایک ٹی پی لنک راؤٹرز، دو لیپ ٹاپ، دو انٹر نیٹ ڈیوائسز بشمول دو یو ایس بی اور دیگر آلات سمیت 2500 سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔

چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ممکن ہو سکے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں