بچے قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کا تحفظ نہ صرف ریاست کی ذمہ داری ہے، ریجنل پولیس آفیسرگوجرانوالہ

منگل 15 اکتوبر 2019 23:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ بچے قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کا تحفظ نہ صرف ریاست کی ذمہ داری ہے بلکہ ان کی بہتری کیلئے اقدامات کرنا بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خواتین اور بچوں میں جنسی تشدد اور زیادتی روز بروز بڑھنے لگی ہے، خواتین اوربچوں کو اس حوالے سے آگاہی دینا بہت ضروری ہے، ایسے واقعات پر اُن کو شرمانے کے بجائے بولنا ہو گا جبکہ اسکول اور اساتذہ کا کردار بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سی پی او گوجرانوالہ اور تمام ڈی پی اوز کو ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کا ریکارڈ جمع کرنے اورعادی مجرمان کو پولیس کی نگرانی میں واچ کرنے کا حکم دیتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ بچوں اور خواتین پر جنسی تشدد اور زیادتی کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے سکول اور کالجوں میں سیمینار منعقد کیے جارہے ہیں ۔آ ر پی او آفس میں تعینات لیڈی سٹاف سکولوں اور کالجوں میں جاکرخواتین اور بچوں کے خلاف ہونیوالے جرائم ، اُن کی سزا اور جرائم کی روک تھام بارے میں آگاہی دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں