گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ریجن بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری

منگل 15 اکتوبر 2019 23:11

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) ریجن بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف ریجنل ٹاسک فورس اور گیپکو سرویلنس ٹیموں* کی کامیاب کاروائیاں جاری، صرف دو دنوں میں 82بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کوایک لاکھ92ہزار سے زائد یونٹس کی مد میں33لاکھ89ہزار روپے سے زائد کے جرمانے،تمام کے خلاف متعلقہ تھانوں میں خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ توانائی کے اھکامات کی روشنی میں گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ریجنل ٹاسک فورس اورگیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیوں کے نتیجہ میںگذشتہ د دنوں کے دوران82بجلی چور مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

گیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کوایک لاکھ92ہزارسے زائد یونٹس کی مد میں33لاکھ89ہزار روپے سے زائدکے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو گیپکو نے کہا ہے کہ بجلی چور ملک و قوم کیلئے ایک ناسور کی شکل اختیار کر چکے ہیں لہذا گیپکو سے بجلی چوروں کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔ گیپکو انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک سے بجلی چوری کے ناسور کے خاتمہ میں گیپکو کا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد د بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور اسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں کیونکہ بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں