ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز کی مختلف پٹرول پمپوں کے پیمانے کی چیکنگ، پانچکا چالان

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:07

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز نے انسپکٹر محمد عباس اور انسپکٹر محمد قیصر حنیف کے ہمراہ شہر کے مختلف پٹرول پمپوں کے پیمانے چیک کئے اور کم پیمانہ پائے جانے پر مختلف پٹرول پمپوں کی 5 نو زلیں سیل کرکے چالان کر دیے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد شفیق طارق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں پٹرول پمپوں کے پیمانے چیک کئے جا رہے ہیں اور کم پیمانہ پائے جانے پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی - ناپ تول میں کمی کرنے والوں کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا-

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں