پولیس نے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:07

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیش نظر ایس پی صدر ڈویژن وسیم ڈار کی ہدایات کی روشنی میں اے ایس پی کامونکی نوشیروان علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ واہنڈو وقاص اکبرودیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے مبینہ طور پر اغواہ ہونے والے بچے عبداللہ کو بحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ واہنڈو کومسمی محمد شعیب نے تحریری درخواست دی کہ اس کا بچہ عبداللہ اسلامک سکول سسٹم میں پڑھتا ہے جو کہ مورخہ15.10.2019کو سکول گیا اور اس کے بعد واپس نہ آیا ہے ۔ہم اپنے طور پر کافی تلاش کرتے رہے ہیں لیکن کوئی سراغ نہ ملا ہے۔ جس پر تھانہ واہنڈو میں فوری طور پر مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ واہنڈو نے افسران بالا کے احکامات کی بجآوری کرتے ہوئے بچے کو تلاش کرنے کے لیے پیشہ وارانہ مہارات اور ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے کافی تگ و دو کے بعد معلومات حاصل کیں اور بچے کو تتلے عالی سے ڈھونڈکر والدین کے حوالے کر دیا ۔

مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے۔ اپنا بچہ پاکر والدین کی خوشی دیدنی تھی جنہوں نے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے اس موقع پر کہا کہ بچے معصوم ہوتے ہیں، بچوںکی حفاظت اور نگرانی والدین کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس الرٹ ہے اور چھوٹے بچوں کو بھی حکمتِ عملی کے تحت تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہر کرنے پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے ایس ایچ او تھانہ واہنڈو قاص اکبر اور انکی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں