پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،بھاری مقدار میں چرس برآمد

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:14

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کی ہدایت پر سول لائنز ڈویژن پولیس نے سپرنٹنڈنٹ ا ٓ ف پولیس سو ل لائنز عثمان طارق کی نگرانی اور ایس ڈی پی او احسان اللہ شا د کی سر کردگی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنزانسپکٹر ذوالفقار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ عناصر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میںبدنام زمانہ منشیات فروش محمد امین عرف مینا مہراور محمد ارشد عرف شادہ ملک گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4کلو سے زائدچرس اور رقم وٹک برآمد کی گئی ۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش عمل میں لائی جار ہی ہے۔مزید تفصیلات کے مطابق منشیات فروش ضلع گوجرانوالہ کے مختلف تھانہ جات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اورضلع ہذا میں بڑے پیمانہ پر منشیات کی ترسیل کا کام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتاری پر اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بڑی کارروائی عمل میں لائی ہے جس سے منشیات کی ترسیل میں نمایا ں کمی ہو گی۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کا کہنا ہے کہ منشیات کی ترسیل کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں مزید براں منشیات فروشوں کے ڈیلروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام وسائل برؤئے کار لاتے ہوئے شہریوں کو تحفظ فراہم کریں گے ۔سماجی سطح پر بھی ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر ذوالفقار احمد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور ریڈنگ ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں