معذور افرادکی بہتری کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لائیں،اے ڈی سی

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:22

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر گوجر انوالہ خالد عمر قریشی نے کہا ہے کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں محکمہ سوشل ویلفیئر کے حکام حکومتی پالسی کے مطابق ان کی بحالی اور بہتری کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لائیں تاکہ وہ بھی باعزت روز گار کما سکیں- ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے معذور افراد کی بحالی کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقداما ت کے حوالہ سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر امجد فاروق کلیر، ڈسٹرکٹ زکوة آفیسر عبدالحفیظ قریشی، جی ایم جے ڈبلیو ایس ایف آر اے جمیل انجم ، اسسٹنٹ مینجر ٹیوٹا عرفان کریم ، صدر المدد ویلفیئر سوسائٹی شکیل احمد، جنرل سیکرٹری آل پاکستان بلائنڈ فائونڈیشن عدنان محمود، ڈی آئی او منور حسین کے علاوہ دیگر ممبران اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خالد عمر قریشی نے کہا کہ بلائنڈ افراد کو کسی طرح نااہل ٹھہرانا ناممکن ہے کیونکہ معاشرتی تر قی میں یہ بھی برابر کے شریک ہیں۔

انہوںنے کہا کہ حکومتی پالیسی اور گائیڈ لائن کے مطابق انہیں بھی مختلف محکموں اور پرائیویٹ سیکٹر میں بھرتی کیا جائے۔انہو ں نے مزید کہاکہ میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز سے یہ بات کی جا ئے گی کہ وہ بلائنڈ افراد کو محض معذوری پر نا اہل قرار نہ دیں بلکہ ان کا تفصیلی معائنہ کریں پھر اگر کو ئی زیادہ بلائنڈ ہے اور اس قابل نہیں صرف اسی کونا اہل قرار دیںتاکہ ان کی قابلیت کے مطابق انہیں مختلف جگہوں پر تعینات کیا جاسکے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر امجد فاروق کلیر نے ڈی آر ٹی سی کے فنڈز کے استعمال سے متعلق بریفنگ دی اور اس ضِمن میں بتایاکہ اب تک 65 درخواستیں مو صول ہو چکی ہیں جن میں سے 58 درخواستوں کو فنانشل گرانٹ کیلئے منظور کر لیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں