بزنس کمیونٹی، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آر پی اوگوجرانوالہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:22

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔کاروباری مراکز میں امن بحال ہو گا تو روزگار پیدا ہونگے جس سے جرائم میں بھی کمی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ ٹھوس حکمت عملی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کیلئے گھیرائو تنگ کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا ہر جوان اپنا فرض ادا کر رہا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ معاشرے میں بہتری لانے کیلئے ہر شخص اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میںاجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔جبکہ اجلاس کی صدارت گوجرانوالہ چیمبر کے صدرمیاں عمرسلیم نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر نائب صدر عرفان سہیل،نائب صدرمحمد اصغربٹ،اراکین مجلس عاملہ ،سابق صدورنواز احمد باجوہ،رانا شہزاد حفیظ،ضیاء اللہ عرفانی،ملک امین ناز ،بابوامتیاز حسین کے علاوہ ڈاکٹر معین مسعودسی پی او ،محمد آصف صدیق CTOگوجرانوالہ سمیت بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر CPO گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہترحکمت عملی اور ٹھوس اقدامات کی بدولت گوجرانوالہ شہر میں وارداتوں میں کمی لائی گئی ہے۔شہریوں کے ساتھ تھانوں میں بدسلوکی کوہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ تھانوں میں تعینات SHO صاحبان کی از سر نو ں تربیت کی جا رہی ہے تاکہ شکایت کا ازالہ کم کیا جائے ۔ چیکوں کے لین دین کا پرچہ فوری نہیں دیا جائے گا بلکہ چیمبر کو اعتماد میں لیکر اور پوری تحقیق کے بعد قصور وار پر پرچہ دیا جائے گا۔

انہوںنے CPLCحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ہماری ورکنگ جاری ہے اس پر کام کر کے اس کمیٹی کو دوبارہ فعال کر کے بزنس کمیونٹی کے لین دین کے معاملات پرچوں کی بجائے افہام تفہیم کے ساتھ نمٹائیں گے ۔ٹریفک کے حوالے سے انہوںنے بتایا کہ ٹریفک کی آگاہی کیلئے مختلف سکولوں کالجوں اور یونیورسٹی میں ورکشاپس اور سیمینار منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی دور سے ہی بچوںکو ٹریفک کے بارے میں آگاہی دے دی جائے گا۔قبل ازیں صدر چیمبر یثdمیاں عمرسلیم نے معزز مہمانوں کے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے شہریوں کو درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ۔دوران میٹنگ مختلف شکایات ابھی سنی گئیں جن ازالہ کیلئے فوری احکامات بھی جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں