گوجرانوالہ، کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں، اشتہاری ملزمان سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:26

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں کرتے ہوئے فراڈ میں ملوث اشٹام فروش، لینڈ قبضہ مافیا اور اشتہاری ملزمان سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جس میں جامع تحقیقات کے بعد اشٹام فروش، لینڈ قبضہ مافیا سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری شامل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب، محمد گوہر نفیس کی خصو صی ہدایات پر، محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ریجن بھر میں اشتہاری ملزمان، معصوم شہریوں کی جائیداد اور پراپرٹی کا تحفظ فراہم کرنے اور لینڈ قبضہ مافیا ناجائزقابضین کے خلاف کاروائیوں میں تیزی کر دی گئی ہے۔ضلع گجرات میں فراڈ اور جعلسازی سے بیش قیمت رقبہ تعدادی 3کنال پر قبضہ کرنے پر ناجائز قابضین ملزمان ۱۔

(جاری ہے)

عنصر علی اور کرم الہی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ نمبر 19/19تھانہ گجرات درج تھا۔ جبکہ ضلع گجرات میں ہی بیرون ملک مقیم پاکستانی کی وراثتی جائیداد رقبہ تعدادی 5کنال 4مرلے کو ملی بھگت سے اپنے نام منتقل کروا کر قبضہ کرنے والا ملزم شریف احمد کو مقدمہ نمبر 19/10تھانہ اینٹی گجرات میں گنہگار ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔

دوسر ی جانب ضلع حافظ آباد میں عرصہ دراز سے روپوش اشتہاری ملزم،الیا س ولد غلام رسول کو سراغ لگا کر گرفتار کر لیا گیا۔ اشتہاری ملزم نے بوگس اشٹام کے ذریعے متوفی ساجد جاوید کا ملکیتی مکان ہتھیا لیا۔اور اسکی یتیم بیٹی ارم ساجد کو اسکے شرع حق سے محروم کر کے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کر دیا گیا۔جبکہ ضلع حافظ آباد میں ایک اور کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم علی رضا، اشٹام فروش کو بوگس اشٹام جاری کر 32کنال بیش قیمت اراضی کے اسکینڈل میں ملوث ہونے پرگرفتار کر لیا گیا۔

اشتہاری ملزم عرصہ دراز سے روپوش اور مقدمہ نمبر 420/14تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں مطلوب تھا اور ضلع چینوٹ کا رہائشی تھا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ذوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن حافظ آباد، عنصر فاروق مان اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات ،فضل سرا پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیموں نے بروقت کاروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاریوں کیبعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ، زوہیب مشتاق نے گوجرانوالہ ریجن کے تمام اینٹی کرپشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام اور معصوم شہریوں تک خود رابطہ کریں تاکہ کرپشن میں ملوث سرکاری افسران و اہلکاران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی عمل میں لا کر، رشوت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں