گوجرانوالہ، ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:37

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیش نظرایس پی صدروسیم ڈار کی قیادت میں ڈی ایس پی کامونکی نوشیروان علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرکامونکی انسپکٹر عارف محمود خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب افتخار عرف افتخارو ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے پچاس ہزار روپے نقدی ،دو عدد موٹر سائیکل اور دو عدد پسٹل معہ درجنوں گولیاں برآمد کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدرکامونکی انسپکٹر عارف محمود خان اور ان کی ٹیم نے مخبری کے نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے اور سائنٹیفک آلات کی موجودگی میں پیشہ وارانہ مہارت کو برؤئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث افتخار عرف افتخارو ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کوگرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والوں میںافتخارعرف افتخارو(سرغنہ) ولد مشتاق،غلام مرتضیٰ ولدمحمد شفیع،رفاقت علی ولد لیاقت علی شامل ہیں۔

ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے علاقہ تھانہ کھیالی اور تھانہ سبزی منڈی میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔اہم انکشافات کی توقع ہے۔شر پسند عناصر اور مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے ملزمان کی گرفتاری اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور مقامی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعودکا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے سخت اقدامات اپنائے جا رہے ہیں ۔ امن امان کی بحالی تک سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔سی پی او نے اے ایس پی کامونکی نوشیروان علی ، ایس ایچ او صدر کامونکی انسپکٹرعارف محمود خان اور انکی ٹیم کو اعلی کارکردگی پر شاباش دی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں