کسی بھی ادارے میں اپنے فرائض منصبی ، دیانت داری سے سرانجام دینے والے اہلکار قابل تحسین ہیں،ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹیگوجرانوالہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:37

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) کسی بھی ادارے میں اپنے فرائض منصبی ،محنت اور دیانت داری سے سرانجام دینے والے اہلکار قابل تحسین ہیں اور وہ یقینا محکمہ کے لئے ایک اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی رانا ریاض احمد خان نے مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہونے والے محمد سلیمان شاد،چوہدری محمد انور،سخاوت علی اعوان، عطیہ بانو،محمد سلیم،اور محمد اسلم کے اعزاز میں ہونے والی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئی کیا ،تقریب میں ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر حسن بٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ آباد احمد رضا ،فیلڈ آفیسر ز عبدالرحمان شاہد،محمد فاروق بھٹی کے علاوہ ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں