گوجرانوالہ،چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:42

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔12جلوس اور 5مجالس کی سیکورٹی کے لئے سنیئر پولیس افسران اورالیٹ کی ٹیم سمیت150سے زائد قومی رضا کاران اور350سے زائد رضا کاران انتظامیہ سمیت1000جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ الیٹ کی ٹیم بھی معاون ہو گی۔ شر پسندی کے انسداد کے لئے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات و احکامات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایس ڈی پی اوز اپنے ماتحت عملہ ، مجلس اور جلوس ڈیوٹی پر تعینات پولیس نفری کو بریف کرنے کے ذمہ دار ہوں گے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ و دیگر ایجنسیوں کے ساتھ نزدیکی رابطہ رکھا جائے گا۔باوردی ملازمین کے ساتھ ساتھ سول پارچات میں بھی پولیس جوانوں کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہوٹل ،سرائے، مسافر خانے ،و یگر مقامات جہاں اشخاص عارضی رہائش پذیر ہوں ، کی خصوصی چیکنگ ہو گی۔جلوس کے روٹ کیطرف آنے والی گلیوں اورشاہرات کو عارضی طور پربند کر دیا جائے گا۔ جلوس کے دونوں اطراف واقع مکانوں اوردوکانوں کی چھتوں پر مسلح ملازمان کو مناسب مقامات پر تعینات کیا جائے گا ۔لاؤڈسپیکرکے استعمال، وال چاکنگ، نفرت انگیز مواد، نفرت آمیز تقاریر، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور جلوس کے آغاز و اختتام اور روٹ کے متعلق موجودہ قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائے گا ۔

میٹل ڈی ٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ کے ذریعے داخلے کو ممکن بناتے ہوئے تمام عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے مزید کہا کہ ڈیوٹی کے دوران سست روی کا مظاہر ہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں