کام سے محبت ،عزت میں اضافے کا موجب بنتی ہے، آر پی او طارق عباس قریشی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:42

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے کہا کہ کام سے محبت ،عزت میں اضافے کا موجب بنتی ہے ۔ رزق حلال پر گزارہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے مقرب بندے ہیں۔ پولیس افسران و ملازمین نہایت دیانتداری ،دلجمعی اور احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی یا جانبداری کا عنصر سامنے نہیں آنا چاہیے ۔

پولیس جوانوں کو بہتررہائشی سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود اولین مقاصد میں شامل ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آفس میں ریجن بھر کے ریزرو انسپکٹرز ،لائن آفیسرز اور پولیس لائنز کے محرران سے ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ کرت ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی آئی محمد نواز ،ریڈر قمرالزمان ،انچارج سیکورٹی اعجاز یامین ،انچارج آئی ٹی محمد وسیم ،انچارج کمپلینٹ سیل ماجد علی اور انچارج سوشل میڈیا محمد عرفان شمیم بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر نے ریجن بھر کے ریزرو انسپکٹر ز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل ڈیوٹی اور عدالت ہائے کی سیکورٹی پر مامور افسران و ملازمان کو خودبریف کریں ۔پیشی پر آئے ملزمان سے کسی بھی شخص کی ملاقات ہرگز نہیں ہونی چاہیے ۔ ملازمان دوران ڈیوٹی شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی خوشگوار رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز میں کوئیک رسپانس فورس اور اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کی جسمانی ٹریننگ کو جاری رکھا جائے تا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہر دم الرٹ ہوں۔

پولیس لائنز کی سیکورٹی کو چیک کیا جائے، پولیس لائنز کی سیکورٹی میں کسی قسم کی لچک و کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔ آ رپی اونے کہا کہ پولیس لائز میں کنٹین اور میس کا معیار اعلیٰ ہونا چاہیے ۔پولیس جوانوں کی سہولت کے لئے کنٹین میں روز مرہ کی ہر چیز موجود ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹین اور میس کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے آرام دہ فرنیچرفراہم کیا جائے ۔

صحت اور صفائی کے معیار کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے۔پولیس لائنز کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے خوبصورتی کے لیے پلانٹیشن کی جائے۔پولیس لائنز میں لیڈیز سٹاف کے لیے علیحدہاسٹل اور واش رومز ہونے چاہیے ۔لیڈیز سٹاف کی ضروریات و تقدس کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔اس دوران ریجنل پولیس آفیسر طارق عباس قریشی نے ریزرو انسپکٹرز ،لائن آفیسرز اور پولیس لائنز کے محرران کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے مناسب احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں