حضرت سیدنا مجدد الف ثانی کی انقلاب آفرین تعلیمات سے روشنی حاصل کی جائے،مولانا محمد اکبر نقشبندی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:42

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حضرت سیدنا مجدد الف ثانی کی انقلاب آفرین تعلیمات سے روشنی حاصل کی جائی.آپ نے اتباع سنت و شریعت اور تحصیل علم کو کامیابی کی کنجی قرار دیا،آپ کے روحانی مشن کو فروغ دے کر اسلام کے حقیقی تصور کو اجاگر کیا جاسکتا ہی.ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد گلزار مدینہ میں منعقدہ مجدد اعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد عدیل عارف مہر،حافظ محمد منشاء قادری،حافظ محمد رفیق قادری،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا.انہوں نے کہا کہ حضرت سیدنا مجدد الف ثانی نے اپنے قلم اور زبان کے جہاد سے اقتدار کا تختہ نہیں الٹا مگر سلطنت کی کایاپلٹ کر رکھ دی وہ اقتدار کو سیدھا راستہ دکھانے اور پھر اس راستے پر لے آنے میں کامیاب رہے،حضرت سیدنا مجدد الف ثانی نے اپنے کردار اور گفتار سے لوگوں کی زندگیوں میں روحانی انقلاب پیدا کیا اور اپنے عمل و کردار سے شجر اسلام کی آبیاری کی.آپ کے اقوال اور سیرت و کردار مینارہ نور کی حیثیت رکھتے ہیں.

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں