جمہوری اداروں کی خود مختار ی اور مضبوطی ہی ترقی یافتہ معاشروں کی پہچان ہوتی ہے، کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن

پیر 21 اکتوبر 2019 20:49

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ عوامی مفاد ، مستقبل کے تقاضوں اور ضروریات اور زندگی کی بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے مجوزہ حد بندیوں کے حوالہ سے اعتراضات پر میرٹ کے مطابق ہی فیصلہ کیا جائے گا اور اس ضمن میں کسی کی ذاتی خواہش اور مفاد کسی بھی صو رت فیصلوں پراثر انداز نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ حکومت پنجاب عوام کو جدید زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بنیادی سطح پر بلدیا تی اداروں کو مضبوط ، متحرک اور خوف مختار بنانا چاہتی ہے اور متعلقہ افسران کو حکومت پنجاب کی واضع ہدایات ہیں کہ وہ حد بندیاں کرتے وقت عوامی ضروریات او ر سہولیات کی بآسانی دستیابی کو پیش نظر رکھیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں میونسپل کمیٹی وزیر آباد، گکھڑ اور دیگربلدیاتی اداروں کی مجوزہ حد بندیوں کے حوالہ سے عوامی اعتراضات کی سماعت کے دوران کیا۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈ نعمان حفیظ ، ڈایر یکر لوکل گونمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں