دارالامان گوجرانوالہ کے زیراہتمام رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی شخصیات کے اعزاز میں سالانہ تقریب کاانعقاد

پیر 21 اکتوبر 2019 20:49

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) دارالامان گوجرانوالہ کے زیراہتمام رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی شخصیات کے اعزاز میں سالانہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی ملک محمد شفیق اعوان مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امجد فاروق کلیر‘انچارج دارالامان حنا بخاری‘ انفارمیشن آفیسر منور حسین‘خواجہ شجاع اللہ‘ ثمینہ عرفان‘ محمد اسرائیل ایڈووکیٹ‘ سدرہ شہباز ممبر ہیومن رائٹس‘ رافعہ فضل محمود ودیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی ملک محمد شفیق اعوان‘ ڈپٹی ڈائریکٹر امجد فاروق کلیر‘ انچارج دارالامان حنا بخاری نے رضا کارانہ خدمات انجام دینے والوں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں