سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نجی تعلیمی اداروں کو مسائل کا شکار کیا جا رہا ہے، صدر اپسوا محمد ندیم انور

پیر 21 اکتوبر 2019 20:49

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نجی تعلیمی اداروں کو مسائل کا شکار کیا جا رہا ہے،پرائیویٹ اسکولز شرح خواندگی میں بہتری اور معیاری تعلیم کی فراہیمی میں حکومت کے معاون ہیں، اساتذہ کرام، والدین اور بچوں کے لیے ٹریننگ سیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار صدر اپسوا محمد ندیم انور،جنرل سیکرٹری محمد کاشف کھوکھر،محمود ریاض احمد چوہدری،عمران رفیق دروغہ،چوہدری محمد اختر نے آل پنجاب پرائیویٹ سکولز اونرز ایسوسی ایشن کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو مختلف حیلے بہانوں سے مسائل کا شکار کیا جا رہا ہے، نجی شعبہ تعلیم حکومتی عدم تعاون کے باوجود اپنی اعلی کارکردگی اور بہترین نتائج کے حوالہ سے والدین کی اولین ترجیح ہیں اور تمام نجی ادارے معیار تعلیم کی مزید بہتری کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز شرح خواندگی میں تیزی سے بہتری، معیاری تعلیم کی فراہیمی اور باعزت روزگار کے مواقع کی فراہمی کی ریاستی ذمہ داری میں کلیدی معاون ومدد گار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں