پاکستان کی موجودہ صورتحال پر ہر پاکستانی کو تشویش ہے،اظہر حسین فاروقی

پیر 21 اکتوبر 2019 20:53

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ ابو یاسر اظہر حسین فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر ہر پاکستانی کو تشویش ہے ، پاکستان میں اس وقت سب سے بڑا ایشو کشمیر کا ہے، وزیر اعظم عمران خاں نے جس طرح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے،اپوزیشن اسے سبوتاژ کرنا چاہتی ہے ۔

دیکھنا ہو گا کہ اس مارچ کا گارڈ فادر کون ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے شرپسندوں اور ملک دشمن عناصر کو آئین و قانون کے کٹہرے میں لائے اور ملکی امن قائم اور شہریوں کے بنیادی حقوق اور املاک کی حفاظت کی جائے ۔ علامہ ابو یاسر فاروقی نے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیر اعظم عمران خاں اور اداروں میں باہمی ربط قائم اور ملک مضبوط ہے اگر اپوزیشن رہنمائوں نے انارکی پھیلانے کی کوشش کی تو اس کے اثرات مسئلہ کشمیر ‘ملکی معیشت پر نہ صرف پڑینگے ۔ بلکہ خدشہ ہے کہ پھر جمہوریت بھی طویل عرصہ تک رخصت ہو جائیگی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں