گوجرانوالہ ،نویں جماعت کے طالب علم کو ملزمان نے بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا، دوران زیادتی ویڈیو بھی بناتے رہے، مقدمہ درج

پیر 21 اکتوبر 2019 22:11

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے رہائشی غلام وارث نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا کہ اس کا بیٹا محمد رضا جو کہ 9thکا طالب علم ہے سکول سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان مسمیان انیس ولد نعیم 2بلال ولداقبال اسے زبردستی انیس کے گھر لے گئے اور بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا اور دوران زیادتی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

بعد از ذیادتی ملزمان بچے کو بلیک میل کرکے د وتین دفعہ زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔تھانہ میں مقدمہ درج ہونے پر سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود کی ہدایت پرایس پی سٹی ڈویڑن عثمان طارق کی زیر قیادت ڈی ایس پی میاں توصیف زیرنگرانی ایس ایچ اوانسپکٹر ساجد سوہل اور جوانوں پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور انہیں ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا۔

(جاری ہے)

جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بچے اس پھول کی طرح ہوتے ہیں کہ جن کو اگر مسل دیا جائے تو وہ زندگی بھر اپنے خول میں بند ہو کر رہ جاتے ہیں۔ جنسی زیادتی کا شکار بچے جن کا بچپن چھین لیا گیا ہواٴْن کے والدین کا کیا حال ہوگا۔

بچوں کے ساتھ جنسی عمل، ان کا استحصال، بچوں کی فحش ویڈیو، تصاویر یادیگر مواد کی تیاری و اشاعت اور بچوں کی اندرونِ ملک تجارت کی روک تھام اور حوصلہ شکنی کی بابت معیاری ضوابط کاروضع ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مکروہ فعل قابلِ تعزیر اور فوجداری جرم ہے۔ایسے سنگین جرائم میں ملوث درندہ صفت عناصر کو نشانِ عبرت بنا دیں گے۔بچے چونکہ آسان ہدف ہوتے ہیں اس لیے جنسی بھیڑیے انہیں ہی اپنا نشانہ بناتے ہیں۔

اس لیے ہمیں اپنے بچوں کا خیال خود بھی رکھنا ہوگا۔سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام ملزمان جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات میں ضمانت پر ہوں یا جیل سے رہا ہوئے ہوں یا متاثرہ بچے کے خاندان سے راضی نامہ کرنے کی صورت میں رہا ہوئے ہوں اٴْن سب کا ریکارڈ بھی متعلقہ تھانہ اور ضلعی ہیڈکوارٹر پولیس میں مرتب کیا جائے۔ سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن ساجد سوہل اور انکی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں