گوجرانوالہ،ا ے ایس پی کامونکی سرکل نوشیروان علی کا گردوارہ روہڑی صاحب ایمن آبادکا دورہ

سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ منتظم گردوارہ سے ملے۔ پولیس فورس کوسیکیورٹی کی بابت بریف بھی کیا )سکھ یاتری اور منتظمین گردوارہ روہڑی صاحب نے گوجرانوالہ پولیس کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پرخراج تحسین پیش کیا

پیر 21 اکتوبر 2019 22:11

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کی ہدایات کے پیش نظراے ایس پی کامونکی سرکل نوشیروان علی نے گزشتہ روز گردوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد میں سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر گردوارہ کا وزٹ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اے ایس پی کامونکی سرکل گردوارہ کے منتظم سے ملے،سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے باہمی امور پر تفصیلاً بات چیت کی اور انہیں فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی۔

منتظم گردوارہ نے پولیس کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا ا ظہارکیا اور کہا کہ مقامی پولیس و دیگر پولیس نفری گزشتہ دو ہفتوں سے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہے اور الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اے ایس پی کامونکی سرکل نے اس موقع پر گردوارہ کا دورہ کرتے ہوئے گردوارہ میں قائم شدہ سی سی ٹی وی کنٹرول روم کے علاوہ گردونواح کا جائزہ لیااور باؤنڈری وال بھی چیک کی۔

گردوارہ روہڑی صاحب کے د اخلی اور خارجی راستوں اور پولیس چیک پوسٹوں کا بھی وزٹ کیا۔ انہوں نے اس دوران افسران اور جوانوں کوسیکیورٹی کی بابت بریف کیا، انہیں خوش اسلوبی اور Sالرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات کیں۔جبکہ سکھ یاتری اور منتظمین گردوارہ روہڑی صاحب نے گوجرانوالہ پولیس کو بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پرخراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں