گوجرانوالہ ، دو بچوں سے زیادتی اور پھر ویڈیو بنائے جانے کے انکشاف کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 15:30

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) گوجرانوالہ میں دو بچوں سے زیادتی اور پھر ویڈیو بنائے جانے کے انکشاف کے بعد پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقے ریتانوالہ میں اسکول سے واپس آتے ہوئے 12 اور 14 سالہ لڑکے کو ملزم انیس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان کی ویڈیو بنائی۔واقعہ کے بعد ملزمان ویڈیو دکھا کر بچوں کو بلیک میل کر رہے تھے۔بچوں نے والدین کو آگاہ کیا اور تھانے میں الگ الگ دو مقدمات درج کرا دیئے جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں