گوجرانوالہ، میرج ہالز ایسوسی ایشن اپنے مسائل حل کروانے میں مثالی کرد ارادا کررہی ہے، میاں عمر سلیم

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:42

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) میرج ہالز ایسوسی ایشن اپنے مسائل حل کروانے میں مثالی کرد ارادا کررہی ہے یہ بات صدر چیمبر آف کامرس میاں عمر سلیم نے میرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ،صدر میرج ہالز ایسوسی ایشن سرفراز احمد بسرا اور جنرل سیکرٹری میاں محمد عامر نے صدر چیمبر آف کامرس میاں عمر سلیم کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ،صدر چیمبر آف کامرس میاں میں عمر سلیم نے تنظیم کو چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے میرج ہالز ایسوسی ایشن کا نوٹیفیکیشن بھی دیا ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں