گوجرانوالہ میں بھی جشن عید میلادالنبی کل بھرپورمذہبی عقیدت‘جوش وجذبے سے منایاجائیگا

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:43

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی جشن عید میلادالنبی کل بھرپورمذہبی عقیدت‘جوش وجذبے سے منایاجائیگا ‘تیاریاں مکمل ‘گلیاں‘محلے‘ بازار دلہن کی طرح سجا دیئے گئے ۔ مساجد ،گھروں،زینت المساجد محلہ داراسلام ،فیضان مدینہ،انوارالمساجد پاپولر نرسری سمیت شہر بھر میں عمارتوں کو برقی قمقموں آرائشی لائٹوں سے روشن کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ و دیگر مقدس تبارکات کو ماڈل کی شکل میں تیار کرکے سجادیا گیا ۔شہر گوجرانوالہ کا مرکزی و قدیمی عید میلاد النبی ؐ کا جلوس آج صبح 9بجے شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ سے نکلے گاجس میں اہلسنت کی تمام مساجد اور علاقہ جات سے نکلنے والے جلوس شامل ہوں گے یہ جلوس مقرر راستوں سے ہوتا ہوا میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہوگا بعد از نماز عشاء اسی میلاد مصطفی چوک گھنٹہ گھر میں سالانہ محفل میلاد مصطفی ؐ منعقد ہوگی جس میں ملک پاکستان نامور علماء مشائخ اور قراء حضرات نعت خوانا ن شرکت کریں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں