گوجرانوالہ، ہاشمی پلازہ سیالکوٹ روڈ سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام

منگل 12 نومبر 2019 21:37

گوجرانوالہ12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن گوجرانوالہ اور محکمہ صحت کے زیر اہتمام ہاشمی پلازہ سیالکوٹ روڈ سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ڈینگی آگاہی واک نکالی گئیں ۔جسکی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈ کوارٹرز) خلد عمر قریشی نے کی اسکے علاوہ ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری میاں عمران اوردیگر شریک تھے ۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ڈینگی کو مل کر مات دی جا سکتی ہے عوام الناس میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے عوامی آگاہی مہم میں ہومیو پیتھک اسوسی ایشن کی شمولیت خوش آئند ہے جس سے آگاہی کا دائراہ کار مزید وسیع ہو گا اور ڈینگی سے بچاؤ کا پیغام گھر گھر پہنچ سکے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہری ڈینگی سے تحفظ کے لیے محکمہ صحت سے بھرپور تعاون کریں اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں ،چھتوں،گملوں اور ائر کولر وغیرہ میں جمع پانی کو باقاعدگی سے خشک کریں تاکہ صاف ماحول کے ذریعے ڈینگی کی افزائش اور روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں