’’گیپکو‘‘ کا ریجن بھر میںبجلی چوروں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری

منگل 12 نومبر 2019 21:37

گوجرانوالہ12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کا ریجن بھر میںبجلی چوروں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے ، ریجنل ٹاسک فورس اور گیپکو سرویلنس ٹیموں* کی کامیاب مشترکہ کاروائیاں، صرف 2دن میں63بجلی چور پکڑے گئے، بجلی چوروں کو25لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے،تمام کے خلاف ایف آئی آرکے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو محسن رضا خان کی ہدایت پر ریجنل ٹاسک فورس اورگیپکو سرویلنس ٹیموںکی گیپکو ریجن بھر میں مشترکہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ دو دنوں نے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کے کامیاب چھاپوں کے نتیجہ میں صرف63بجلی چور مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوںپکڑے گئے۔

(جاری ہے)

گیپکو کی جانب سے بجلی چوروں کوایک لاکھ46ہزارسے زائدیونٹس کی مد میں25لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیںجبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو محسن رضا خا ں نے گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابی مشترکہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے گیپکو سے بجلی چوری کے ناسور کوختم کرنے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں جو کہ گیپکو مینجمنٹ اور کارکناں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ملک سے بجلی چوری کے ناسور کے خاتمہ میں گیپکو کا ساتھ دیں اور اپنے ارد گرد د بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور اسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں کیونکہ بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی معزز صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو ئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں