گوجرانوالہ، اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح بن چکی ہے، کمشنر

جمعہ 15 نومبر 2019 21:19

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن نے کہاہے کہ اشیائے خورونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی اور عوام کو مصنو عی مہنگائی سے ہر مکن ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح بن چکی ہے اور ڈویژن بھر میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی اور بہتری لانے کیلئے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی خصوصی ٹریننگ کابھی سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں معروف قانون دان پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت اختیارات ، دائرہ کار، سمری ٹرائل کاطریقہ کار اور جرمانوں کے ساتھ گراں فروشوں کی گرفتاری کے حوالہ سے پرائس کنٹرل مجسٹریٹوں کو خصوصی تربیت اور رہنمائی دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہرکی کہ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے گراں فرشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں مزید بہتری آئے گی اور من مانے نرخ وصول کرنے والوں کو قانون کے مطابق سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کمشنر آفس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے پہلے تربیتی سیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں