گوجرانوالہ، نائیجریا کے ہائی کمشنر کا میڈان گوجرانوالہ ایکسپوکا دورہ

ہفتہ 16 نومبر 2019 18:55

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2019ء) نائیجریا کے ہائی کمشنر میجرجنرل ریٹائرڈ آشیمیو آڈیبیو اولنئی نے میڈان گوجرانوالہ ایکسپوکا دورہ کیاجس کے دوران ان کاکہناتھا کہ گوجرانوالہ صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ر کھتا ہے اورکافی ساری مصنوعات کو نائیجیریا میں ایکسپورٹ کیا جا سکتا ہے، نا ئیجریا افریقی ممالک میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اس سلسلے میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے تجارت کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے اور میں اس سلسلے میںبھرپورتعاون کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گوجرانوالہ بزنس سنٹر کی پوری ٹیم اور تاجر برادری کوفروری میں نایئجیریا آنے کی دعوت دی اور گوجرانوالہ بزنس سنٹر اور نائیجیریا ڈویلپمنٹ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ ا س موقع پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سنٹر خواجہ ضرارکلیم، ،ثاقب غفور،فیاض بٹ ،خواجہ صائم،حافظ عبدالوحید تاج ،صدیق بھٹی ،شعیب بٹ اور نجم رئوف بھی موجود تھے۔ تقریب کے آخر میں یادگاری شیلڈز بھی دی گئی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں