گوجرانوالہ،کھیلوں اور مثبت تفریحی سر گرمیوں کا فروغ حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں سے ہے، کمشنر

پیر 18 نومبر 2019 23:10

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) گوجرانوالہ ڈویژن میں کھیلوں اور مثبت سر گرمیوں کے فروغ کے سلسلہ میں 1537 ملین ( ایک ارب 53 کروڑ ) کی لاگت سے 21 منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس سال کے اختتام تک ان میں قریبًا11 منصوے 100 فی صد مکمل کر لئے جائیں گے، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں ڈویژن کے تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصبوں کی تفصیل سے آگاہ کیاگیا۔

کمشنر گوجرانوالہ نے کہاکہ بلا شبہ کھیلوں اور مثبت تفریحی سر گرمیوں کا فروغ حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں سے ہے اور کھلاڑیو ں کو مقامی سطح پر کھیلوں کی بہترین اور معیاری سہولیات کی بآسانی دستیابی کے لئے تمام ممکنہ فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر کو دی جانے والی بریفنگ میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈ نعمان حفیظ ، ڈائر یکر ڈویلپمنٹ چودھری محمد اصغر، پراجیکٹ ڈائر یکٹر محمد اکرم ، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائر یکٹر نارتھ ایس ایم حسنین، پی ایس او ندیم بٹ ، اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر سید احمد اعزاز اور دیگر افسران شریک ہو ئے، دوران بریفنگ کمشنر نے 365 ملین کی لاگت سے بنائے جانے والے سپورٹس ایرینا گکھڑ کی تکمیل میں سست روی پر اظہار ناراضگی کرتے ہو ئے پراجیکٹ ڈائر یکٹر کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ٹھیکیدار کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہو ئے واضح کریں کہ کیوں نہ اس تاخیر کی وجہ سے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا جائے۔

کمشنر نے کہا کہ عوامی فلاحی منصبوں میں تاخیر کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی اور بالخصوص جب سپورٹس ایرینا کیلئے تمام365 ملین کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔ اس کے بعد اس کی بروقت تکمیل میں کو ئي عذر قابل قبول نہیں ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں