گوجرانوالہ، عوام کو تبدیلی کا فرق صاف دکھائی دے رہا ہے، ریلیف بھی مل رہا ہے، علی اشرف مغل

منگل 19 نومبر 2019 19:56

گوجرانوالہ ۔ 19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے تن، من، دھن کی قربانی دینگے، کسی افسر اور اہلکار کو کرپشن کی اجازت نہیں دینگے، عوام کو تبدیلی کا فرق صاف دکھائی دے رہا ہے، ریلیف بھی مل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممتاز عوامی، شہری، سماجی، سیاسی شخصیت و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی نو منتخب چیئرمین واسا جی ڈی اے گوجرانوالہ بیرسٹر علی اشرف مغل کے اعزاز میں مزدور قائد نصیرالدین ہمایوں ملک کی طرف سے دی گئی مبارکباد کی خصوصی تقریب سے خطاب میں کر رہے تھے ۔ تقریب کی صدارت مختلف مزدور یونینز کے مرکزی قائد نصیرالدین ہمایوں ملک نے کی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں